اسلام آباد :پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے، ہمارے پاس ایک متبادل پلان موجود ہے۔ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے، ہمارے پاس ایک متبادل پلان موجود ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ میں کیس لگا ہوا ہے، امید ہے بلے کا نشان بحال ہوگا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نشان چھین کر سازش کی گئی، ہم نے تمام شکایات عدالت کے سامنے رکھیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے بنگلادیش میں بائیکاٹ کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔ ہم نے 1985 کا بائیکاٹ دیکھ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو کو کارنر میٹنگ تک کرنے نہیں دی جارہی۔
ان کاکہنا تھا کہ آئین پر عمل کروانا سپریم کورٹ کا کام ہے۔ سپریم کورٹ کو ثبوت اور سی ڈیز جمع کروائی ہیں۔