اسرائیل کا لبنان پر ایک اور حملہ ، حماس کے بعد حزب اللہ کا بھی سینئر رہنما شہید 

04:51 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

تریپولی: اسرائیل نے حماس کے بعد حزب اللہ پر بھی حملے شروع کردیے ہیں۔ بیروت میں حماس کے ڈپٹی ہیڈ پر حملے کے بعد حزب اللہ کے رہنماؤں پر بھی حملہ کیا ہے جس سے حزب اللہ کے فوجی یونٹ کے نائب سربراہ شہید ہوگئے ہیں۔ 

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے سینئر رہنما کی شناخت وسام التویل کے نام سے ہوئی ہے، جسے "جواد" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو ایلیٹ رضوان فورس میں ایک یونٹ کا نائب سربراہ تھے۔ 

سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ایجنسیوں کو بتایا کہ وہ اور حزب اللہ کا ایک اور رہنما اس وقت مارا گیا جب ان کی گاڑی  پر لبنان کے گاؤں مجدل سیلم میں فضائی حملہ کیا گیا۔ 

یہ قتل ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مشرق وسطیٰ میں وسیع تر جنگ کے خطرے کو کم کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے گذشتہ ہفتے دو ٹیلیویژن خطابات میں اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ وہ لبنان کے خلاف مکمل جنگ شروع نہ کرے۔ "جو بھی ہمارے ساتھ جنگ کا سوچے گا وہ پچھتائے گا۔

مزیدخبریں