پنجاب میں تعطیلات ختم، 10 جنوری سے ساڑھے 9 بجے سکول کھولنے کا حکم جاری

پنجاب میں تعطیلات ختم، 10 جنوری سے ساڑھے 9 بجے سکول کھولنے کا حکم جاری

نگراںن وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا10 جنوری سے تمام سکولوں کے  اوقات کار  تبدیل کر کے صبح ساڑھے نو  بجے سے کھولنے کا حکم جاری کر دیا۔  

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، وزیر اعلیٰ پنجاب نے  10 جنوری سے سکول کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔ 


موسم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے دس جنوری سے 22 جنوری تک اوقات کار  تبدیل کر دیے گئے ،کل سے صبح ساڑھے نو  بجے سکول  کھولیں جائیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے X پر  پوسٹ میں کہا کہ ”جاری موسم سرما کی لہر کی وجہ سے، اسکول 10 جنوری 2024 کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ 10 سے 22 جنوری تک، اسکول صبح 9:30 بجے شروع ہوں گے۔ جیکٹس اور گرم کپڑے پہننے کا انتہائی مشورہ دیا جاتا ہے۔“

واضح رہے کہ ابتدائی طور پرحکومت پنجاب نے پہلے ہی 30 دسمبر 2023 کو موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 9 دن کی توسیع دی تھی۔ تمام سکولوں کے دوبارہ کھلنے کی اصل تاریخ یکم جنوری 2024 تھی، لیکن مزید توسیع نے اسے 9 جنوری 2024 تک بڑھا دیا۔

مصنف کے بارے میں