کراچی : چائلڈ آرٹسٹ عینا آصف کاکہنا ہےکہ شہرت کے بعد زندگی بدل گئی، اب بناؤ سنگھار کرکے گھر سے نکلتی ہوں ۔ چائلڈ سٹاعینا آصف نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت میں انٹرویو میں کہا کہ شہرت کے بعد زندگی بدل گئی، اب بناؤ سنگھار کرکے گھر سے نکلتی ہوں ۔
خیال رہے کہ ان کے بھائی احمد آصف نے بھی ان کے ساتھ ڈرامہ پہلی سی محبت میں کام کیا تھا اور دونوں بہن و بھائی چائلڈ آرٹسٹ ہیں، تاہم عینا آصف کو جلد شہرت مل گئی۔
انہوں نے کامیابی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اس میں ان کا کوئی کمال نہیں، انہوں نے صرف کام کیا اور خدا نے انہیں محنت کا صلہ دیا۔ایک سوال کے جواب میں عینا آصف نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی اداکار احمد آصف کو دیکھ کر شوبز میں آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھائی کی اداکاری دیکھنے کے بعد انہوں نے والدہ سے اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر ان کی والدہ نے پہلی سی محبت ڈرامے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو چھوٹا کردار دینے کی درخواست کی اور پہلی بار انہوں نے صرف دو دن تک ڈرامے کی شوٹنگ کی۔
ان کے مطابق پہلی سی محبت میں انہوں نے مایا علی کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا اور وہ ان کا پہلا ڈرامہ تھا، جس کے بعد انہیں مزید مواقع ملے اور پنجرہ کے بعد مائی ری سے انہیں شہرت ملی۔ان کا کا کہنا تھا کہ انہیں والدہ کی درخواست پر اداکاری کرنے کا موقع ملا اور یہ کہ انہیں بھائی کو دیکھ کر ہی اداکاری کا شوق ہوا اور انہوں نے 12 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اداکاری میں آنے کے بعد گھر میں ان کی اہمیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، البتہ سکول میں کچھ بہتر تبدیلیاں ہوئی ہیں۔سکول میں اساتذہ ہوم ورک دینے اور اسائنٹمنٹ جمع کروانے کے لیے درخواست پر زیادہ وقت دے دیتے ہیں، تاہم امتحانات کی مارکس میں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جاتی۔