پارٹی میں یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہےکہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے:بیرسٹر علی ظفر

04:00 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر کاکہنا ہے کہ پارٹی میں یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہےکہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر  کاکہنا ہےکہ  پارٹی میں یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہےکہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے اور عدالتی حکم نامے کے ساتھ ہی اعلان ہو جائےگا، وکلا اور ورکرز کا کوئی تناسب نہیں لیکن وکلا کی کافی تعداد کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں، وکلا کی بڑی تعداد ہے جن کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف اگلے 24 گھنٹے میں ٹکٹوں کیلئے نامزد ناموں کا اعلان کرے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے منظوری دی جاچکی ہے، ٹکٹوں کی 98 یا 99 فیصد افراد کی کنفرمیشن ہوچکی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  محض ایک یا 2 فیصد نشستوں پر کچھ معاملات ہیں جوطے ہونے ہیں، آج یا کل ٹکٹوں کی تقسیم اور نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا جائےگا۔

مزیدخبریں