پرویز الہٰی  اور  اہلیہ قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار

03:40 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر اعلی پرویز الہیٰ  اور  ان کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں مسترد کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کےاپیلٹ ٹربیونل  کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کے  این اے 59  اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

الیکشن ٹربیونل کےمطابق دونوں میاں بیوی پر اثاثہ جات چھپانے، اہلیہ کے غیر ملکی دورے ظاہر نہ کرنے ،  گوشواروں اور مختلف کمپنیز میں شئیرز ظاہر نہ کرنے کا اعتراضات درست قرار پائے گئے۔

الیکشن ٹریبونل نے کے مطابق دونوں حلقوں کے لیے الگ الگ اخراجات کے بینک اکاؤنٹس بھی نہ کھولنے کا اعتراض بھی  درست قرار پایا، ڈاکیومنٹس میں ٹیکنیکل غلطیوں، اوتھ کمشنر سے مکمل تصدیق بھی نہ کرانے کا اعتراض بھی درست قرار پایا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے  وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کچھ دیر قبل فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ٹریبونل نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سناتے ہوئے  پرویز الٰہی اور ان  کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی سمیت  قیصرہ الٰہی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

مزیدخبریں