خاتون نے140 زبانوں میں گانا گا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

خاتون نے140 زبانوں میں گانا گا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا
سورس: file

کیرالہ: بھارتی شہر کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 24 نومبر 2023 کو دبئی، متحدہ عرب امارات میں کنسرٹ فار کلائمیٹ کے دوران 140 زبانوں میں اپنی گائیکی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق،بھارت سے تعلق رکھنے والی سچیتھاستیش نے دبئی میں انڈین قونصلیٹ آڈیٹوریم میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 140 زبانوں میں پرفارم کرکے ریکارڈ توڑا۔ انہوں نےنمبر 140 کا انتخاب ان 140 ممالک کی نمائندگی کے لیے کیا گیا جنہوں نے دبئی میں COP 28 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

 سچیتھا ستیش نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ خدا کے فضل سے، میں نے 24 نومبر 2023 کو اپنے کنسرٹ کے دوران 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ آپ کی خواہشات اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی خاتون کے اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں