پی ٹی آئی حامی اوورسیز پاکستانی ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں،ریاست کے باغی اور زکوٰۃ چور کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتے ہیں :خواجہ آصف

02:24 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حامی اوورسیز پاکستانی ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں،ریاست کے باغی اور زکوٰۃ  چور کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ان غیر ملکیوں (پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانی) کی گفتگو ملاحظہ فرمائیں۔ پاکستان کےخلاف سازش اور فارن فنڈنگ مہیا کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ھیں ۔ ان لوگوں یا انکی آنے والی نسلوں کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ نہیں بلکہ جن ملکوں کے شہری ھیں اور وفاداری کا حلف لیا ہے۔ان کے مفادات اسی سرزمین سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔ ایک ایسے شخص کو اقتدار میں دوبارہ لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پہ چوری بدیانتی ریاست کے خلاف بغاوت،زکاۃ اور خیرات کی رقوم کھانے کے نا قابل تردید الزامات ہیں۔ جس کا کوئی اصول نہیں اول آخر صرف ذاتی مفادات ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان حضرات کو اپنے ملک میں 6جنوری 2021 کے واقعات کو سامنے رکھ کر پاکستان میں 9مئی کے واقعے کی مذمت کرنی چاہیے اور اسکے ماسٹر مائنڈ کو ملکی قانون کے مطابق سزا کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔

مزیدخبریں