فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار

01:33 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: الیکشن ٹریبونل نے  فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے  اپیلیں مسترد کر دیں۔ 

ساندھ ہائیکورٹ کے  الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کردیں۔

 
وکیل فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں ہے،  اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا۔

واضح رہے کہ بدین کے حلقہ این اے  233  سےفہمیدہ مرزا اور این اے 200 سے  ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے  کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو ریٹرنگ افسر نے مسترد کر دیے تھے۔

ڈاکٹر فہمیدا مرزا اور ذوالفقار مزرا کے خلاف پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید نے اعتراضات دائر کیے تھے۔

مزیدخبریں