راولپنڈی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

01:30 PM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: راولپنڈی میں فائرنگ کے دو واقعات سامنے آئے۔ چونترہ میں مسلح ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سےآٹھ سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ قاسم مارکیٹ کے قریب برطانیہ سے آنے والے شہری کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چونترہ واقعے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گاڑی روک کر مقتولین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس سجاد الحسن نے کہا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  تھانہ چونترہ پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک شوائد حاصل کرلیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ 

دوسری جانب قاسم مارکیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا جو برطانیہ سے آنے کے بعد گھر جارہا تھا۔

مزیدخبریں