نوابزادہ جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی مسترد

 نوابزادہ جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی مسترد

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 264 سے امیدوار نوابزادہ جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

وکیل درخواست گزار نے اعتراض عائد کیا تھا کہ جمال رئیسانی کا ووٹ حلقے میں رجسٹر ڈنہیں ہے، جمال رئیسانی نگراں وزیر کے طور پر کابینہ کا حصہ تھے۔ جس پر جسٹس عامر رانا نے کاغذات نامزدگی منظوری کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت میں وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد نوابزادہ جمال رئیسانی 25 سال کی عمر میں بلوچستان کے سب سے کم عمر وزیر بن گئے تھے، جنہیں محکمہ کھیل، امور نوجوانان اور ثقافت کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

جمال رئیسانی سابق گورنر بلوچستان و  چیف آف سراوان نواب غوث بخش رئیسانی کے پوتے اور سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی اور سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی کے بھتیجے ہیں۔ جمال خان رئیسانی میر سراج رئیسانی کے صاحب زادے ہیں، جنہیں 12 جولائی 2018 کو ضلع مستونگ کے علاقے درنگڑھ میں خودکش دھماکے میں شہید کردیا گیا تھا۔

سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد جمال رئیسانی نے عملی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں