دوہری شہریت پر کاغذات نامزدگی مسترد، اپیل پر فیصلہ محفوظ

دوہری شہریت پر کاغذات نامزدگی مسترد، اپیل پر فیصلہ محفوظ
سورس: file

اسلام آباد: الیکشن ٹریبونل نے دوہری شہریت پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف ملک عامر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے دوہری شہریت پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف ملک عامر کی اپیل پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ٹیم میں ثمن مامون اور ضیغم انیس عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ صرف دوہری شہریت کا بتا دیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کا دوہری شہریت سے متعلق ججمنٹ دے رہا ہوں۔جسٹص نے کہا کہ ہائیکورٹ کو چھوڑ دیں سپریم کورٹ کی کوئی ججمنٹ دیں۔وکیل الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا۔ 

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ہم نے دوہری شہریت ترک کرنے کی درخواست دی ہوئی ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیے کہ 26 دسمبر کو انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی فارم میں دوہری شہریت کا ذکر نہیں، انہوں نے دوہری شہریت ترک کرنے کی درخواست 28 دسمبر کو دی ہے۔ جس پر وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کے لیے دوہری شہریت ترک کرنے کی درخواست بہت ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے متوقع امیدوار ملک عامر کی اپیل فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مصنف کے بارے میں