بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری عدالت پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی

11:25 AM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کے خلاف سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت  ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔پراسیکیوٹر اور فواد چوہدری کے وکیل قمر عنایت عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے کہاگیا کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نیب کی حراست میں ہیں، ان کی دوسرے کیس میں درخواستِ ضمانت کے ساتھ آئندہ سماعت رکھ لیں۔

عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں