ماسک اور احتیاطی تدابیر کی ہدایات، پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے 4 کیس رپورٹ

08:21 AM, 8 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ جے این ون کے 4 کیسز رپورٹ ہو گئے۔ 

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چاروں افراد میں کرونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنا آیا تھا لیکن  چاروں میں ہلکی علامات تھیں جو خوش قسمتی سے بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوگئے۔

نگراں وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹس اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا موثر نظام موجود ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ سردیوں میں کووڈ یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزیدخبریں