وانواتو زور دار زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

10:14 PM, 8 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

نیویارک: فجی کے قریب کئی جزیروں پر مشتمل ملک ، وانواتو زور دار زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا ۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ، جس کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا ۔

زلزلے کے باعث سمندر میں سونامی کا خطرہ ہے لیکن ابھی تک کسی اتھارٹی کی جانب سے سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔

مزیدخبریں