اسلام آباد: آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق وزیر اعظم کے بیان کی تصدیق نہ ہوسکی.
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کی جنیوا میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دورہ پاکستان سے متعلق صورتحال واضح ہوگی ،وزیر خزانہ آئی ایم ایف وفد کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے وفد کو جائزہ مذاکرات مکمل کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نویں،دسویں جائزہ مذاکرات ایک ساتھ کرنے کی تجویز بھی دے سکتے ہیں ، ملاقات میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں نقصانات، فنانسنگ کے امور زیر غور آئیں گے، آئی ایم ایف کے وفدکوسرکلرڈیٹ کم کرنےکےپلان میں پیش رفت اور نجکاری پروگرام سےآگاہ کیاجائےگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سےپاکستان کی معاشی صورتحال پر بات ہوئی ہے،آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
In a phone call with Managing Director of the IMF yesterday, I told her about the government's resolve to complete the terms of IMF's program. I also explained Pakistan's economic difficulties especially after the devastating floods. IMF delegation will come to Pakistan soon.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 7, 2023