بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماوں نے پیپلز پارٹی  میں شمولیت اختیار کرلی

02:54 PM, 8 Jan, 2023

کراچی: آصف  زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان سے تعلق رکھنے والےاہم سیاسی رہنما پیپلز پارٹی  میں شامل ہوگئے ۔

ا پیپلز پارٹی  میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں فتح محمد حسنی،  نوابزادہ گزین مری اور طاہر محمود  ،نوابزادہ جمال رئیسانی،میرفریدرئیسانی،میرعبداللہ راہیجا اورمیراللہ بخش رند  شامل ہیں ۔

آصف  زرداری نے  پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی ،آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور  پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے  حقیقی جدوجہد کی ہے ۔

، آصف  زردار ی  نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں پاکستان پیپلزپارٹی مضبوط ترین فریق ہے، پیپلزپارٹی  عام آدمی کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

مزیدخبریں