سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے آنے والے ہفتوں میں ٹوئٹر میں متعدد نئی تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر کے مالک کااپنے ٹوئٹر پیغام کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کے انٹرفیس کو بدلا جارہا ہے ، فروری کے شروع میں ٹوئٹر میں زیادہ طویل ٹوئٹس کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔
لیکن ایلون مسک ٹوئٹ کے حروف کی تعداد کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی ،پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے، 2017 میں ان کی تعداد بڑھا کر 280 کردی گئی تھی۔
Easy swipe right/left to move between recommended vs followed tweets rolls out later this week.
— Elon Musk (@elonmusk) January 8, 2023
First part of a much larger UI overhaul.
Bookmark button (de facto silent like) on Tweet details rolls out a week later.
Long form tweets early Feb.
ایلون مسک نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے ٹوئٹر میں دائیں بائیں swipe کرکے نیوز فیڈ کے مختلف سیکشنز تک رسائی دی جائے گی ، بک مارک بٹن کو بھی ایک ہفتے بعد متعارف کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدا تھا اور اس کے بعد سے اب تک متعدد تبدیلیاں کی جاچکی ہیں , دوسری جانب کمپنی کی جانب سے ملازمین کو نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حالیہ دنوں میں متعدد افراد کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے ۔