اسلام آباد :آئی ایم ایف کی ترجمان ایستھر پیریز روئز نے نیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیر اعظم شہباز شریف سے جنیوا کانفرنس کے حوالے سے تعمیری بات ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف کی ترجمان ایستھر پیریز روئز کا کہنا تھا جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس کل ( پیر) سے شروع ہو رہی ہے،پاکستان کے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے بھرپور سپورٹ کی جائیگی ۔
ایستھر پیریز روئز کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات متوقع ہے،پاکستان کے وزیر خزانہ سے حل طلب امور آگے بڑھانے پر بات ہو گی،ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب سے براہ راست متاثرین کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا۔