اسلام آباد :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو ئی ہے،اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو گا ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ زرمبادلہ کےذخائر4.5ارب ڈالررہ گئےجو20روزسےکم کاامپورٹ ہے،
9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سےبچنےکاروڈمیپ چاہیے، 76رکنی کابینہ ایک آٹےکاتھیلانہیں دےسکی ۔
شیخ رشید نے لکھا کہ اگر حکومت نے 100دن کے اندر الیکشن کا شیڈول نہ دیا تو تباہی ہوگی ۔