پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کا بحران پیدا ہو گا ،فوادچودھری

پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کا بحران پیدا ہو گا ،فوادچودھری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما  فوادچودھری  کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 8 جولائی کو خبردارکیاتھا کہ نومبر اور دسمبر میں آٹے کا بدترین بحران پیدا ہوگا ،

پی ٹی آئی کے رہنما فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت عمران خان کا سیاسی قد کم کرنے میں مصروف  رہی اور دوسری طرف  دیگر معاملات کی طرح آٹے کا بحران بھی ہاتھ سے نکل گیا ۔

 https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1611954916939165696

 فوادچودھری  نے اک اور ٹوئٹ میں  کہا کہ مونس الہٰی اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلئے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی  مونس الہٰی کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے، سیاسی مخالفین کیخلاف طاقت کا استعمال کیا  جار ہا ہے، یہ ظلم زیادہ دیرنہیں چلےگا۔ 

پی ٹی آئی کے رہنما فوادچودھری کا کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت  کے پاس اقتدار میں رہنے کیلئے  طاقت کےاستعمال کےعلاوہ  اور کوئی چارہ نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں