مری میں پھنسی تمام فیملیز اور شہریوں کو سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں پہنچا دیا گیا: وزیراعلیٰ پنجاب

08:40 PM, 8 Jan, 2022

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری میں پھنسی تمام فیملیز اور شہریوں کو سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں پہنچا دیا گیا ہے اور ان کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مری میں پھنسی تمام فیملیز شہریوں کو سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں پہنچا دیا گیا ہے اور ادویات خوراک، گرم کپڑوں سمیت ان کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق کل رات تک مری میں 33 ہزار 745 گاڑیاں موجود تھیں جن میں سے 33 ہزار 373 گاڑیوں کا انخلاءہو چکا ہے اور وہاں پھنسی تمام فیملیز اور شہریوں کو سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں منتقل کر کے ان کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔ 
دوسری جانب بھوربن سے لوئر ٹوپہ کی جانب راستہ بھی بحال ہونے لگا ہے تاہم جھیکا گلی میں مقامی شہریوں کو بھی گیس اوربجلی بندش کا سامنا ہے جس کے باعث جھیکا گلی میں پھنسے سیاحوں اور ان کی فیملیز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ 

مزیدخبریں