فوجی دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں: ترجمان پاک فوج

02:24 PM, 8 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کا کہنا ہے کہ مری میں فوجی دستے سول انتظامیہ کی امداد میں مصروف عمل ہیں ۔ مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے ہیں  ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مرکزی شاہراؤں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے ہیں ۔ مری ڈویژن کے انجینئر دستے کے تمام  باؤزر اور مشینری روڈ کھولنے میں مصروف ہیں ۔

پاک فوج کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا، پانی ، چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کر رہے ہیں۔ لوگوں کو محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا گیا ۔ایف ڈبلیو او کے جوان مشینری کے ہمراہ روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مری کی برفباری میں پھنسے ہزاروں شہریوں میں سے 19 افراد اپنے گاڑیوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

گاڑیوں کے پھنسنے اور انسانی المیے کے بعد انتظامیہ نے مزید گاڑیوں کا مری میں داخل بند کردیا ہے۔ پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی مری جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ 

پنجاب حکومت نے بھی مری کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے جبکہ شہر میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوج طلب کرلی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں