ایکسائز دفاترمیں وہیکل ٹرانسفر اور رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک مشینیں نصب

 ایکسائز دفاترمیں وہیکل ٹرانسفر اور رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک مشینیں نصب

لاہور: محکمہ ایکسائز   پنجاب نے  دفاتر میں گاڑیوں کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے لئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کردی  ہیں۔ شہر  بھرکے دفاتر میں 60 سے زائد  مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

 محکمہ ایکسائز  کے حکام کے مطابق شہرکےتمام دفاتر میں 60سے زائد جبکہ پنجاب بھر میں 150بائیومیٹرک مشینیں نصب کی گئی ہیں جبکہ شہری گاڑی کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کےلئے نادرا سہولت مراکز سے بھی بائیو میٹرک تصدیق کرواسکیں گے۔ ایک بائیو میٹرک ویری فیکیشن کے 120 روپے وصول کئے جائیں گے ۔

دوسری جانب گاڑیوں کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن مینویل طریقہ کار پر کروانے کا آخری روز ہونے کے باعث دفاتر میں شہریوں کا رش دیکھا گیا، تاہم ہزاروں شہریوں کی گاڑیاں ٹرانسفر نہ ہوسکیں، جس پر شہریوں نے مینویل سسٹم کے تحت گاڑیوں کی ٹرانسفر کی ڈیڈ لائن بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

 
واضح رہے کہ 10 جنوری سے  لاہور سمیت پنجاب بھر میں   بائیو میٹرک کا آغاز کیا جائے گا۔
 

مصنف کے بارے میں