ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 388 رنز کا ٹارگٹ

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 388 رنز کا ٹارگٹ

 
 سڈنی: ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ  میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے بیٹر عثمان خواجہ کی مسلسل دوسری اننگز میں سینچری کی بدولت  انگلینڈ کو جیت کے لیے 388 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چوتھے ٹیسٹ میچ میں  آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے تاہم جواب میں  مہمان ٹیم انگلینڈ 294 رنز بنا سکی ، اس طرح آسٹریلیا کو 122 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز 265  رنز  بنا کر  اننگز ڈکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 388 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کے 388 رنز کے ہدف کے  تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال  ایشز  سیریز  میں پہلے تین ٹیسٹ جیت کر آسٹریلیا کی ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف تین صفر کی برتری حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں