مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان، راستے بند، سیاح پھنس گئے

09:53 AM, 8 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں برفانی طوفان سے راستے بند ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے شدید موسمی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔راستے بند ہونے سے سیاح پھنس گئے ہیں۔ ملک بھر سے مری میں برفباری دیکھنے آئے سیاحوں نے رات سڑک پر ہی گزاری ہے۔ 

برفباری شدید ہونے کے باعث انتظامیہ نے مری میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔ کل رات 9 بجے تک مری میں کوئی گاڑی داخل نہیں ہوسکے گی۔ راستے بند ہونے پر سیاح پیدل ہی مری جانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ 

انتظامیہ نے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے برفانی طوفان کے باعث ، ایمبولینس ،فائر فائٹرز اور دیگر اداروں کو الرٹ کردی ہے۔ 

دوسری طرف ‏مری میں  مسلسل شدید برف باری کے باعث ہنگامی صورتحال  ہے ٹریفک میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس متحرک ہے۔  انتظامی ادارے اور پولیس کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔

‏ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ شہری معلومات کیلئے مری کنٹرول روم  میں 0519269016 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں