عمران خان کے بیان نے ہزارہ برادری کے زخموں پر نمک کا کام کیا, حافظ سعد رضوی

10:54 PM, 8 Jan, 2021


لاہور :  تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان نے ہزارہ برادری کے زخموں ہر نمک کا کام کیا ہے۔ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

حافظ سعد رضوی کا وزیراعظم کا ہزارہ برادری کے پاس جانے کیلیے شرط رکھنے پر افسوس کا اظہار،ریاست مدینہ کے دعویدار وزیراعظم کے بیان نے مقتولین کے لواحقین کے زخموں پر نمک کاکام کیا ہے۔عمران خان نے کوئٹہ جانا اپنی "انا"کا مسئلہ بنالیا ہے۔عمران خان اپنے بیانات اور فیصلوں کی وجہ سے عوام میں تیزی سے غیرمقبول ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی اور سربراہ باپ کی حیثیت رکھتا ہے۔موجودہ ریاست میں ماں اور سربراہ میں باپ کی ایک بھی خصوصیت نہیں رہی۔تحریک لبیک پاکستان کی تمام ہمدریاں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں۔تحریک لبیک پاکستان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ 

مزیدخبریں