سعودی عرب پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، نواف سعید المالکی

سعودی عرب پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، نواف سعید المالکی
کیپشن: سعودی عرب پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، نواف سعید المالکی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا سعودی عرب پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے جبکہ ضرورت اس بات کی ہے پاکستان کے مثبت پہلووں کو زیادہ اجاگر کیا جائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف زیادہ راغب ہوں۔ 

نواف سعید المالکی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے ساتھ کمرشل اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے اور معاشی ترقی حاصل کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے جبکہ  پاکستان کے مثبت پہلووں کو زیادہ اجاگر کیا جائے تاکہ سرمایہ کار راغب ہوں۔

انہوں نے کہا پاکستان کا میڈیا پاکستان کی مثبت چیزوں کو زیادہ اجاگر کرے جس سے بیرونی دنیا میں اس کے بارے میں پایا جانے والا غلط تاثر دور ہو گا۔ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ 

سعودی سفیر نے ہم پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اور زیادہ مضبوط بنانا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔