اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے لواحقین کے مطالبات دو دن سے منظور ہو چکے ہیں اور وہ اپنے پیاروں کی تدفین کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر شہدا کے اہلِ خانہ سے بات کی ہے اور وہ اپنے پیاروں کی تدفینچاہتے ہیں اور 2 دن سے ان کے مطالبات بھی منظور ہو چکے ہیں ، وقت کے ساتھ باقی چیزیں بھی کھل کے سامنے آ جائیں گی ، مجھ پہ لازم ہے کہ حق بات کا پرچار کروں اور میرے شجرے میں حسین ابن علی لکھا ہے۔
Attached are demands + written agreement offered by the Govt.
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 8, 2021
Although, no one can ever put a value on human life, but for info, the agreed compensation is much higher than what the agreement says.
Q: If all is agreed, then who is playing politics with bodies of the martyrs? pic.twitter.com/2OEnJVaavT
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سانحہ مچھ متاثرین کے لیے تیار کیا گیا معاہدہ ٹوئٹر پر جاری کردیا۔ علی زیدی نے لکھا کہ یہ رہے مطالبات اور یہ رہا معاہدہ جو پچھلے 2 دن سے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں چکاسکتا،تاہم معاوضےکی رقم کافی بڑھا دی ہے۔ تمام مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود بھی وہ کون ہیں جو شہدا کی لاشوں پہ سیاست کررہےہیں؟
دوسری طرف وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی یقین دہانیوں کے باوجود ہزارہ کمیونٹی نے میتوں کی تدفین سے انکار کر دیا ۔