اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سانحہ مچھ پر حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین ہزار ہ پارٹی عبدالخالق کے بیان سے ساری بات واضع ہوگئی ہے کہ لواحقین دوسرے دن سے ہی میتیں دفنانا چاہ رہے ہیں لیکن کچھ اور لوگ ہیں جو لواحقین کو تدفین سے روک رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ سانحہ مچھ کے لواحقین میتوں کو رکھ کر مسلسل چھٹے دن سے احتجاج کررہے ہیں ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ان کی داد رسی کے لئے آئیں گے تو پھر وہ لاشوں کی تدفین کریں گے ۔ جبکہ اپوزیشن جماعتیں مچھ سانحہ کے لواحقین کے احتجاج میں شرکت کرچکی ہیں ۔