وزیراعظم میتیوں اور مظلوموں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، مریم نواز

05:51 PM, 8 Jan, 2021

کراچی: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہزارہ برادری کے دھرنے میں شریک ہوئے اور متاثرین سے ملاقات میں مناظر دیکھ کر رنجیدہ ہو گئی جبکہ پوری قوم ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ دن سے اپنے سامنے تابوت رکھ کر کھلے آسمان میں بیٹھے افراد کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئیں اور ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں اس کے علاوہ ان کا کوئی اور مطالبہ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ انا پرست وزیراعظم مظلوموں کی دادرسی کرنے کی بجائے شرائط رکھ دیں۔

انہوں نے کہا اس سانحے میں کسی کا بیٹا، کسی کا باپ اور بھائی سمیت پورا خاندان شہید ہو گیا جبکہ ایک وہاں طالب علم کا خاندان بھی موجود تھا جن کا بچہ صرف اپنی کالج فیس کی خاطر کام کرنے گیا تھا۔ ہزارہ برادری کی وجہ سے پوری قوم سوگ میں ہے اور کچھ خواتین نے کہا جنازوں کو کندھا دینے کیلئے ان کا کوئی مرد نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا ہزارہ برادری پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے اور حکومت کی ناکامی کی وجہ سے سانحہ مچھ رونما ہوا اور اب 6 روز سے قوم کی مائیں، بہنیں بے حس شخص کا انتظار کر رہی ہیں۔ ہمیں بھی سیکیورٹی خطرات تھے لیکن ہم بھی وہاں گئے اگر وزیراعظم کو سیکیورٹی خدشات نہیں " انا "جانے سے روک رہی ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ کی زندگیاں بھی قیمتی ہیں جن پر آپ مسلط ہیں جبکہ آپ بزدل اور ڈرپوک آدمی ہیں، کیا عوام کی زندگیوں سے زیادہ کیا آپ کی تابعداری ضروری ہے، عوام کی زندگی کی حفاظت کا فیصلہ کیا اب توہم پرستی کرے گی؟۔

مزیدخبریں