بھارتی ماڈل نورافتیحی نے اپنا آئیڈیل بتادیا

05:15 PM, 8 Jan, 2021

ممبئی، کینیڈا نژاد بھارتی اداکارہ ماڈل نورافتیحی نے اپنا آئیڈیل بتا دیا ۔ ایک شو میں نورافتیحی کا کہنا تھا کہ جس سے وہ شادی کرنا چاہتی ہیں وہ ابھی چھوٹا ہے لیکن وہ اس کے بڑے ہونے کا انتظار کریں گی ۔ 

بھارت میں مقیم کینیڈین ماڈل نورافتیحی نے اپنی دلچسپ خواہش کا اظہار اداکارہ کرینہ کپور کے ویب شو وویمن وانٹس میں کیا ۔ شو کے دوران جب کرینہ کپور نے نورا سے کہا کہ میں ان کے ڈانس کی فین ہوں اور میرے شوہر سیف علی خان بھی بہت متاثر ہیں تو نورا نے کہا کہ یہ تو میرے لئے بہت بڑی سند ہے کہ آپ جیسے بڑے فنکار میرے ڈانس کو پسند کرتے ہیں ۔ 

شو کے دوران جب اداکارہ کرینہ نے نورافتیحی سے سوال کیا کہ آپ شادی کب اور کس سے کرنا چاہتی ہیں تو  نورا فتیحی نے ہنس کر جواب دیا کہ میں آپ کے بیٹے تیمور سے شادی کرنا چاہتی ہوں ۔ 

نورا فتیحی کے جواب پر کرینہ کپور کچھ دیر کے لئے لاجواب ہوگئیں لیکن پھر انہوں نے خود کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ تیمور تو ابھی چار سال کا ہے اور اس سے شادی کے لئے آپ کو کافی انتظار کرنا پڑے گا جس پر نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے میں انتظار کرلوں گی ۔ 

مزیدخبریں