لاہور: صوبائی دارالحکومت میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نیو لاہور سٹی میں ایمپلائیز پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیو لاہور سٹی کے سی ای او سید حیدر علی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیو لاہور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اپنے رہائشیوں اور کلائنٹس کو بہتر سہولیات مناسب قیمت پر فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
بہتر کارکردگی پر آر ای سی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ عرفان آصف، اویس منیر، بابر حنیف، سجاد صفدر بھٹی اور دیگر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔