لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب جاری ہونیوالے حالیہ ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ اموات میں حالیہ اضافے سے پاکستان میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 558 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں وبائی مرض کا شکار افراد کی تعداد 33 ہزار 124 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے۔ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 435 نئے کیس سامنے آئے۔ اس اضافے سے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہو گئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 999، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 430، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878، اسلام آباد میں 38 ہزار 442، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 536، بلوچستان میں 18 ہزار 314 اور پنجاب میں 1 لاکھ 43 ہزار 511 ہو گئی ہے۔
اب تک عالمی وبا سے متاثر ہونے والے 4 لاکھ 53 ہزار 828 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 3313 مریض صحتیاب ہوئے۔ ملک میں مجموعی طور پر 2285 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ صرف ایک روز میں مزید 34 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہوئی جبکہ کیسز مثبت آنے کی شرح 6.3 رہی۔
ملک میں سب سے زیادہ مثبت کیسز آنے کی شرح کراچی میں 17.06 ریکارڈ کی گئی۔ مثبت آنے کی شرح میں پشاور 12.59 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ حیدر آباد 10.95 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
صوبوں میں سب سے مثبت کیسز آنے کی شرح سندھ میں 10.15 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 6.39 فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.50، پنجاب میں 4.57 فیصد، بلوچستان میں 2.80 فیصد اور گلگت بلتستان میں 1.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔