بیجنگ: سوشل میڈیا اور ویڈیو شیئرنگ کیلئے دنیا کی سب سے مشہور ایپ ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کیلئے مقابلے کا اعلان کر دیا ہے جس میں حصہ لینے والے نوجوان ڈالروں کی صورت میں بڑا انعام جیت سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہر کوئی صارف اس دلچسپ مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے تاہم اس کیلئے انھیں ایک خصوصی ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا ہوگا جو کہ کمپنی کی جانب سے دیا گیا ہے
ٹک ٹاک کے مقابلے رواں ماہ 22 جنوری تک جاری رہیں گے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جو نوجوان اس دلچسپ مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں انھیں 1MAuditionPK# کا استعمال کرنا ہوگا، صرف اسی صورت میں ان کی مقابلے میں شرکت تصور کی جائے گی۔
اس مقابلے میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کیلئے کسی قسم کی مخصوص ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی پابندی نہیں ہے۔ وہ کسی بھی قسم کی ویڈیو اپ لوڈ کرکے اس میں شریک ہوکر انعام جیت سکتے ہیں۔ ڈانس کی ویڈیو کیساتھ #1MASing&Dance، دلچسپ ویڈیوز کیساتھ , #1MATalent اور مزاحیہ ویڈیوز کے ساتھ صارفین کو #1MAComedy کا ہیش ٹیگ استعمال کرنا ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے زیادہ سے زیادہ صارفین کو انعام دینے کی غرض سے ہر کیٹگری سے 9 افراد کو انعامات دیئے جائیں گے اور اس بائیس جنوری کو جیتنے والوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ مقابلے فاتحین کو 1 ہزار ڈالرز کے واؤچرز، دوسرے نمبر پر آنے صارفین کو 8 سو جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے صارفین کو 5 سو ڈالرز کے انعامات دیئے جائیں گے۔
پاکستانی صارفین کے ذہن میں رہے کہ چینی کمپنی ٹک ٹاک اس سے قبل بھی ایسے مقابلوں کا انعقاد کر چکا ہے۔ اس سے قبل 2018ء میں ایسے مقابے شروع کئے گئے تھے جن میں دنیا کے دیگر ممالک تو شامل تھے تاہم اس میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم اب پاکستانی نوجوانوں کی اس میں دلچسپی دیکھتے ہوئے ٹک ٹاک نے ان مقابلوں کا اعلان کیا ہے۔