سینٹ میں بھی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثر ت رائے سے منظور

03:32 PM, 8 Jan, 2020

اسلام آباد:چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا۔سینٹ نے آرمی ایکٹ،فضائیہ ایکٹ اور بحریہ ایکٹ ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس سینٹ کا اجلاس ہوا،وزیر دفاع پرویز خٹک ،وزیر قانون فروغ نسیم ،وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی بھی سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے،سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ بل پیش کردیا گیا،وزیردفاع پرویزخٹک نے پاک آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا۔نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف)جماعت اسلامی ،پی کے میپ نے بل کی مخالفت کی۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثر ت رائے سے منظورکرلیاگیا۔سینٹ نے ایئرفورس ترمیمی بل 2020 کی منظوری دیدی،پاکستان نیوی ترمیمی بل2020 بھی کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا،سینٹ نے مسلح افواج سے متعلق تینوں ترمیمی بلز منظور کرلئے،تینوں بلز کثرت رائے سے منظور کرلئے گئے ۔نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف)جماعت اسلامی ،پی کے میپ نے بل کی مخالفت کی۔عثمان کاکڑنے کہاکہ پی پی اور ن لیگ نے ساتھیوں کو ساتھ دیاہے،جمہوریت اورپارلیمنٹ کی پامالی ہو رہی ہے ۔سینٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے10 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

مزیدخبریں