تہران: ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے عراق میں امریکی اڈوں پر حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں میں امریکی ہیلی کاپٹرز اور فوجی ساز و سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر کا ’’سب ٹھیک ہے‘‘ کا بیان نقصان کو چھپانے کی کوشش ہے۔
ڈنمارک اور ناروے نے عراق میں تعینات اپنے فوجیوں کے محفوظ ہونے کی تصدیق کر دی۔ دونوں ممالک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عراق میں ایرانی حملوں میں ان کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں ایران کے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں جس میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے گئے۔