کرمان: عراق میں امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو سپرد خاک کردیا گیا۔جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین گزشتہ روز ان کے آبائی شہر کرمان میں ہونی تھی لیکن تدفین کے جلوس میں رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس سے 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
جلوس میں بھگدڑ کے باعث تدفین کو مؤخر کر دیا گیا تھا تاہم آج جنرل قاسم سلیمانی کو کرمان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سے بدلہ لیتے ہی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کی گئی ہے۔