نیویارک : پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل لیکچرار ملالہ یوسفزئی نے امریکی مزاحیہ اداکار ٹریور نوح کی کلاس لے لی ۔
ملالہ انٹرویو کے لیے پہنچیں تو ٹریور سیٹ پر موجود نہیں تھے ، ملالہ نے تھوڑے انتظار کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شو کا میزبان ٹریور کہاں ہے ؟ جس پر ٹریور نے جوابی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نروس ہوں کہ آپ سے کیسے گفتگو کی شروعات کروں گا۔
خیر ملالہ یوسف زئی کا انٹرویو تو ایک طرف رہ گیا دونوں کے درمیان ہونے والی ٹوئیٹر پر گفتگو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ، دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ٹوئیٹر پر خوب سراہا گیا ، خاص طور پر امریکی اداکار ٹریور کے تاخیر سے شو میں آنے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ۔