ریاض : سعودی عرب کے شہر ریاض میں تاریخ کا پہلا تفریحی کمپلیکس بنایا جائے گا ، سعودی انٹرٹیمنٹ وینچرز کمپنی کے مطابق تفریحی کمپلیکس کے قیام سے شہریوں کو بھرپور تفریح میسر آئے گی ۔
کمپلیکس کنگ عبداللہ روڈ پر بنایا گیا ہے جوکہ ایک لاکھ سکوائر میٹرز پر محیط ہے ، کمپنی کے چیئرمین آف بورڈ آف ڈائریکٹرز عبداللہ بن ناصر ال دائود کے مطابق تفریحی کمپلیکس میں جدید طرز کی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں ۔
بچوں کے لیے بھرپور تفریح کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں ، کمپلیکس میں ریسٹورنٹس اور کیفیز کی بہترین وارئٹی بھی فراہم کی گئی ہے ، تمام معروف ریسٹورنٹس کو کمپلیکس کی زینت بنایا گیا ہے ، اس طرح شہریوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ کھانوں کی بھی بہترین اقدام میسر آئیں گی ۔