استنبول : ترکی نے امریکہ سے شام میں قائم اپنے فوجی اڈوں کی فوری حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ امریکی سیکورٹی چیف نے فی الحال فوجی اڈوں سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوگان نے نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر شام میں ترکش فوجی اڈوں کو خالی کر دے جس پر امریکی سیکیورٹی چیف نے فوری عمل درآمد سے انکار کر دیا ہے ۔
ان کا کہان ہے ، ترکی کا موقف ہے کہ امریکی فوجی اڈوں کی آڑ میں کرد باغیوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے جن کو ترکی کبھی نہیں چھوڑے گا ، کردش باغی شام سمیت دیگر ہمسایہ ممالک میں انتشار پھیلانے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔
ترکش صدارتی عہدیدار نے بتایا کہ اردوگان اس مسئلے کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انھوں نے امریکہ کے سیکیورٹی ایڈوئزر سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے اور اس کے لیے ترکش سیکیورٹی ایڈوائزر کو ملاقات کی ہدایت کر دی ہے ۔