وسیم اکرم موجودہ کپتان سرفراز احمد کے حق میں بول اٹھے

08:25 PM, 8 Jan, 2019

لاہور:سرفراز احمد کو ابھی موقع ملنا چاہیئے ،اگر کسی کے پاس کوئی متبادل نام ہے تو بتائے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجند کرکٹر وسیم اکرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کو ابھی موقع ملنا چاہیئے ابھی انہوں نے صرف 12 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس سرفراز احمد کا کوئی متبادل ہے تو بتائے ، انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں میں کوئی بھی قیادت کا اہل نہیں ہے ۔

سابق کپتان نے کہا کوچ مکی آرتھر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوچ کا کام پلاننگ کرنا ہے ،اس پرعمل کرنا کھلاڑیوں کاکام ہے۔اگرکوچ بدلنے سے ٹیم بہتر ہوتی ہے توہرمہینے تبدیلی لائیں۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی پچز ٹیسٹ کرکٹ کے معیار پر پوری نہیں اترتی ۔اگر یہی پچز پاکستان میں ہوتی تو اب تک رپورٹ ہو چکی ہوتی ۔

مزیدخبریں