راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 217 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی سیکیورٹی اور جیو اسٹریٹجک صورت حال کا جائزہ لیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی کی سکیورٹی اور جیو اسٹریٹجک صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔کور کمانڈر کانفرنس میں پاک افغان سرحد پر باڑ اور ملک کےمختلف حصوں میں جاری آپریشنز پربھی غور کیا گیا۔
کورکمانڈرزنےمشرقی سرحد کی صورت حال کاتفصیلی جائزہ لیا اور ایل او سی پربھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں،معصوم شہریوں کونشانہ بنانے کےمعاملات پربھی غور کیا گیا۔ کانفرنس میں افغان مصالحتی عمل پربھی تفصیلی غورکیاگیا۔
کور کمانڈر کانفرنس میں علاقائی امن اورملک میں قیام امن یقینی بنانے کی تمام کوششیں جاری رکھنے کےعزم کااعادہ بھی کیا گیا ۔