فلم کے لئے اداکار ایوشمان کھرانہ اپنا سر منڈوائیں گے

03:06 PM, 8 Jan, 2019

ممبئی: بالی وڈ کے اداکار ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ فلم ”بلا“ کے کردار کے لئے ان کو اپنا سر بھی منڈوانا پڑا تو وہ منڈوائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایوشمان کھرانہ نے اپنے نئے پراجیکٹ ”بلا“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں اپنے کردار کے لئے سر منڈوانے کے لئے تیار ہیں اورانہیں فلم کے کردار کے لئے جس حد تک جانا پڑا وہ جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ فلمی زندگی کے لئے ہر طرح کا رول ادا کر سکتے ہیں جس میں انہیں کوئی جھجک محسوس نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں