مکہ مکرمہ : حرم میں موجود گزشتہ روز اچانک ہزاروں جھینگروں کی وجہ سے پریشان ہو گئے ، تاہم سعودی عرب مکہ مکرمہ میونسپیلٹی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان زائرین کو ہزاروں جھینگروں سے نجات دلا دی ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپیلٹی حکام نے جھینگروں سے نجات کے لیے فوری طور پر 138ملازمین پر مشتمل بائیس ٹیموں کی مدد سے حرم مکہ کی متعدد جگہوں پر پیسٹ کنٹرول کیا ۔
میونسپیلٹی حکام نے حرم میں موجود ایسے تمام مقامات کی نشاندہی ہونے کے بعد ان جگہوں پر باقاعدہ سپرے کیا اور حکام کے مطابق انہوں نے مکھیوں ، مچھروں اور جھینگروں سے ان جگہوں کا صفایا کر دیا ہے ۔