ممبئی:بالی ووڈ کی گلوکارہ نیہا ککڑ کا کہنا ہے کہ لوگ ان کے بارے میں رائے دینے سے گریز کریں اور انہیں اپنی زندگی جینے دیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نیہا ککڑ جو ان دنوں ڈپریشن کا شکار ہیں، نے سوشل میڈیا انسٹا گرام میں کہا ہے کہ لوگ ان کے بارے میں غلط رائے نہ دیں اورانہیں اپنی مرضی سے جینے دیں۔
انہوں نے خود پر تنقید کرنے والے لوگوں کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا بالی ووڈ اداکارہ ہیمانشو کوہلی کے ساتھ 2014 سے افیئر تھا اور ان دونوں کی جوڑی مداحوں میں بھی کافی مقبول تھی تاہم گزشتہ ماہ ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا جس کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے بریک اپ کی تصدیق کردی تھی۔
نیہا ککڑ نے آنسو بہاتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس دنیا میں اتنے برے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب کھو کر ہوش میں اب آئے تو کیا کیا۔
یاد رہے کہ نیہا ککڑ نے انڈین آئیڈل کے سیزن 2 میں کامیابی کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے کامیابیاں سمیٹنا شروع کردیں۔