ایک کاغذ کے ٹکڑے نے کرس گیل کو محتاج کردیا

12:56 PM, 8 Jan, 2019

ڈھاکہ: اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا کے بڑے بڑے باﺅلرز کو ناکوں چنے چبوانے والے کرس گیل ایک کاغذ کے ٹکڑے کے محتاج ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق تین روز گزرنے کے باوجود بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ انہیں ابھی تک ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں جاری ٹی 20 کرکٹ لیگ میں سٹار بلے باز تین روز گزرنے کے باوجود ابھی تک میچ نہیں کھیل پائے۔رنگ پور رائیڈر نے کرس گیل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا، پہلے میچ میں انکی عدم شرکت کا جواز طویل ہوائی سفر قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں انتظامیہ گیل کے پاس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے اجازت نامہ نہ ہونیکی وجہ سے شامل نہ کر سکی۔بی پی ایل ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس کے مطابق کرس گیل اگر بورڈ سے این او سی منگوالیتے ہیں تو وہ میچ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں