چوہدری نثار کی  ن لیگ میں فارورڈ بلاک کے حوالے سےخبروں کی تردید

12:12 AM, 8 Jan, 2019

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سےتمام خبروں کی تردید کر دی ۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، چوہدری نثار نے کہا ہے  کہ مسلم لیگ ن میں  فارورڈ بلاک  نہیں بن رہا ہے ، فارورڈ بلاک سے متعلق تمام افواہیں ہیں  ایسی خبروں میں کو ئی سچائی نہیں ہے ، موجودہ حالات میں سیاست مجھے بند گلی میں جاتی نظر آرہی ہے ،حکومت کو باتیں کرنے کی بجائے کام پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیدیا ۔

 

 انہوں نے  کہاکہ  میں اپنا سیاسی سفر جاری رکھوں گا ،وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو کرارا جواب دینے پر داد دیتا ہوں ،موجودہ حکومت کا شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ بھی قابل ستائش ہے ۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان روایتی وزیر اعظم سے ہٹ کر صحیح معنوں میں اپنا کام کریں ،حالیہ ملنے والی امداد میں موجوہ حکومت کا کوئی کردار نہیں اس کا سہر ا کسی اور کو جاتاہے ۔

 

مزیدخبریں