شمالی کوریا کو ہمیشہ یاد کرواتے ہیں کہ ہم تمہیں تباہ بھی کر سکتے ہیں : نکی ہیلی

08:21 PM, 8 Jan, 2018


نیویارک:امریکا کی اقوام متحدہ میں سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے متعلق باتوں پر دنیا پریشان ہوجاتی ہے، دنیا بھر کے حکمرانوں کی ٹرمپ کے ٹوئٹس پر نظریں لگی رہتی ہیں، دنیا کی جانب سے امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناقابل پیشگوئی سمجھنا کوئی بری بات نہیں۔


ایک انٹرویو میں نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکا کو معلوم ہے اپنا کام کیسے کرنا ہے۔ ہم شمالی کوریا کو ہمیشہ یاد دہانی کراتے رہتے ہیں کہ ہم بھی تمیں تباہ کرسکتے ہیں،اس لئے وہ اپنے الفاظ اور عمل کے معاملے میں محتاط رہا کرے، شمالی کوریا اس حقیقت کو نہیں سمجھتا کہ اگر جوہری جنگ شروع ہوگئی تو کیا ہوگا، ان کا کہنا تھا ہم جانتے ہیں یہی باتیں لوگوں کو پریشان کردیتی ہیں، لیکن ہم ایسا نہ کریں تو صورتحال مزید خطرناک ہوجائے گی۔

مزیدخبریں