عمران خان نے شادی کر لی تو چھپانا نہیں چاہیے : میرا

07:05 PM, 8 Jan, 2018


لاہور:فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ عمران خان نے شادی کرلی ہے تواسے چھپانا نہیں چاہیے،جمائما ذہین خاتون ہیں،پاکستان آئیں توکھانے کی دعوت دوں گی۔
عمران خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ ایسے میں فلمسٹار میرانے بھی خاموشی توڑدی اور کہاکہ عمران خان نیشادی کی ہے توچھپاتے کیوں ہیں نجی ٹی وی سے میرا کا کہنا تھا کہ جمائما ذہین خاتون ہیں،انہیں پاکستان آناچاہیے۔ سکینڈل کوئین کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے محبت کرتی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ محبت میں شادی ہی کی جائے


میرا نے کہا ہے کہ لیلیٰ پاگل ہوچکی ہے اس کے علاج کیلئے پیسے بھی دینے کو تیار ہوں میرے خلاف لیلی جو بکواس کر رہی ہے اس کا جواب دینا بھی ضرور ی سمجھتی ۔میں نے لیلیٰ کی کوئی گاڑی دینی ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی اور معاملہ ہے بدقسمتی سے شوبز سے مکمل کٹ ہونے کی وجہ سے لیلی پاگل ہو چکی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے لیلی کے دماغ کا علاج کروایا جائے اگر ان کے پاس پیسے نہیں تو علاج کیلئے میں اپنی جیب سے پیسے دینے کو تیارہوں ۔

مزیدخبریں